جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ کے خاتمے کے ساتھ مصباح الحق کا ون ڈے کیرئیربھی ختم

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے آخری میچ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم وہ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔41 سالہ مڈل آرڈر بلے باز مصباح الحق نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور 13 سالہ کیرئیر میں 162 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں 43.48 کی اوسط سے 5 ہزار 112 رنز بنائے جب کہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 96 رنز ہے۔ مصباح الحق اپنی بیٹنگ کے انداز سے شائقین کرکٹ کو بھلے نہ لگتے تھے تاہم ماہرین کرکٹ انہیں عظیم کرکٹر اور مرد بحران سمجھتے ہیں جو تن و تنہا مخالف ٹیم کے خلاف مزاحمت کرتے دکھائی دیتے، متعدد میچز میں مصباح الحق نے تنہا بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سرخرو کیا۔مصباح الحق کے پورے ون ڈے کیرئیر میں ایک بھی سنچری کا نہ ہونا ان کی خامیوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ مصباح دنیائے کرکٹ کے واحد بیٹسمین ہیں جو 5 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی کسی بھی اننگ میں تہرا ہندسہ نہ آسکا اور شاید یہی وجہ ہے کہ سست طرز بیٹنگ کی وجہ سے شائقین کرکٹ نے انہیں مسٹرٹک ٹک کا بھی خطاب دیا

مزید پڑھئے:پراسرار خاتوں کی آواز نے پانی میں ڈوبے بچے کی جان بچا لی

لیکن ماہرین کرکٹ نے انہیں مسٹرفرفیکٹ اور موسٹ کنسسٹنٹ پلئیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔مصباح الحق کا خاصہ یہ تھا کہ وہ ٹھنڈے مزاج اور پرسکون انداز میں کھیلنے والے کھلاڑی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں قومی ٹیم کی قیادت ایسے موقع بھی سونپی گئی جب گرین شرٹس پر اسپاٹ فکسنگ کے سائے منڈلا رہے تھے اور 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران سابق کپتان سلمان بٹ، فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد آصف اسپاٹ فکسنگ کے شکنجے میں جکڑے گئے تو شدید دباو¿ کے باوجود مصباح الحق نے نہ صرف قومی ٹیم کو مشکلات سے نکالا بلکہ انہیں دوبارہ فتوحات کے ٹریک پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھئے:دلہن نے مہمان سے شادی کر کے بارات کو خالی ہاتھ لوٹا دیا

قومی ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں 76 میچز کھیلے جس میں گرین شرٹس نے 40 میں کامیابی اور 33 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 3 میچز کا فیصلہ نہ ہوسکا، مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے ایشیا کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…