پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

اذلان شاہ ہاکی میں پاکستانی شمولیت کیلیے انوکھی تجویز سامنے آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کو ایونٹ کا حصہ بنانے کیلیے انوکھی تجویز دے دی، ا?رگنائزنگ سیکریٹری کے مطابق اگر پاکستانی وزیر اعظم ملائشیئن ہم منصب سے رابطہ کر کے درخواست کریں تو کوئی صورت نکل سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سابق پاکستانی ہاکی اولمپئن نے ایپوہ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سلوا راج سے ملاقات کر کے ٹیم کو ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کے بارے میں پوچھا، آرگنائزنگ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے تاہم شیڈول جاری ہونے کے باوجود اگر وزیر اعظم ملائیشین ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کی درخواست کریں تو کچھ ہو سکتا ہے، بصورت دیگر ہمارے پاس کوئی دوسراآپشن نہیں ہے۔ایونٹ5سے12 اپریل تک ایپوہ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا، کینیڈا، کوریا، بھارت، نیوزی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ افتتاحی روز 3میچز کھیلے جائینگے، آسٹریلیا کا مقابلہ کینیڈا کے ساتھ ہوگا، کوریا کی ٹیم بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی سائیڈ میزبان ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ اگلے روز مزید3 میچز ہوں گے، کینیڈا کی ٹیم کوریا کیخلاف کھیلے گی، نیوزی لینڈ کا میچ بھارت سے ہوگا جبکہ آسٹریلیا کا مقابلہ ملائیشیا کے ساتھ شیڈول ہے۔8 اپریل کو کینیڈا کا ٹکراو¿ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا،کوریا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میدان میں نظر آئے گی جبکہ بھارت کا میچ ملائیشیا کے ساتھ طے ہے۔9 اپریل کو کینیڈا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کھیلے گی، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا سامنا ہوگا۔ دن کے آخری میچ میں ملائشیا کا مقابلہ کوریا کے ساتھ ہوناہے گا۔11 اپریل کوآسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کوریا کا میچ نیوزی لینڈ جبکہ ملایشیا کا مقابلہ کینیڈا کے ساتھ ہوگا۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا فائنل 12اپریل کو شیڈول ہے ، اسی روز پوزیشن میچز بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک نہ ہو سکی تھیں، 2015 کے ایڈیشن میں بلو شرٹس تو موجود ہیںتاہم پاکستانی ٹیم ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی نہیں دے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم اب تک3 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 11تمغے جیت چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…