جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک) اسماویہ اقبال کی ا ل راؤنڈر پرفارمنس نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں 5وکٹ سے سرخرو کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا، گذشتہ روز ٹوئنٹی 20 میں ٹیم نے فاتحانہ ا?غاز کیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پلیئرز کو وقفے وقفے سے پویلین بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا، نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر صرف 101رنز ہی بنا سکی، میگنن ڈو پریز نے صرف 39 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ڈین وین نیکرک نے 25 رنز بنائے، نڈائن موڈلے 17 رنز بنا سکیں، ٹریشا چیٹی8، شبنم اسماعیل4 اور برناڈین2رنز تک محدود رہیں، لزلی اور سونی لیز کو رن بنانے کا موقع نہ ملا۔اسماویہ اقبال سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئیں، انھوں نے 4 اوورز میں23 رنز دے کر 3پلیئرز کو اؤٹ کیا، سمعیہ صدیقی اور کپتان ثنا میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں مرینہ اقبال کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی ٹیم کو18.3 اوورز میں صرف 5 وکٹ پر ہدف تک پہنچا دیا، مرینہ اقبال نے46گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ اسماویہ اقبال نے بولنگ کے بعد بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے اور 18 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 23رنز اسکور کیے، بسمہٰ معروف 19، ندا ڈار 10، نین عابدی3، ثنا میر2 جبکہ جویریہ خان بغیر کوئی رن بنائے ا?ؤٹ ہوئیں، سیونی لیز نے صرف 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، شبنم اسماعیل اور ڈین وین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…