ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 20 مارچ کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے کوارٹر فائنل پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور لوگ ایک کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں کیوں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ماضی میں ہونے والے مقابلے دلچسپ رہے ہیں تاہم اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نوک جھوک بھی کھیل کا لازمی حصہ بن جاتی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں میچ کے دوران نوک جھوک کا آغاز 1981 میں ہوا جب میچ کے دوران پاکستان کے ممتاز بلے بازجاوید میاں داد رنز لینے کی کوشش کر رہے تھے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للی جان بوجھ کر درمیان میں آگئے تو میاں داد نے انہیں بلا اٹھا کر مارنے کی دھمکی دی لیکن اس سے قبل کہ کوئی درمیان میں آتا للی نے انہیں لات ماردی جس پر للی کو جرمانہ ادا کرنا پڑا اور اس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان نہ ختم ہونے والا زبانی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دونوں ٹیموں میں اگلی جھڑپ 1988 میں ہوئی جب آسٹریلیا نے پاکستان میں ہونے والی سیریز میں امپائرنگ کو غیر معیاری قرار دیا تو جاوید میاں داد نے ہی انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا بوریا بستر لپیٹیں اور گھر لوٹ جائیں۔ 1994 میں پاکستان میں ہونے والی سیریز میں ایک بار پھر کئی تنازعات نے سر اٹھایا جس میں سب سے بڑا تنازعہ شین وارن اور ٹیم مے پاکستانی کپتان سلیم ملک پر الزام تھا کہ اس نے انہیں میچ فکسنگ اور رشوت لینے کی پیش کش کی ہے جبکہ اسٹیو واہ نے بھی الزام عائد کیا کہ سلیم ملک نے انہیں خراب کارگردگی دکھانے پر رشوت کی پیش کش کی تھی، ان الزامات کی تحقیقات کے بعد سلیم ملک اور فاسٹ بولر عطا الرحمان پر زندگی بھر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ 1999 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کی یکطرفہ شکست کے بعد ایک بار پھر میچ فکنسگ کی گونج سنائی دی اور ایک تحقیقاتی کمیشن بنا دیا گیا تاہم اس نے تمام کھلاڑیوں بری کردیا۔ 2003 کے ورلڈ کپ کے میچ کے دوران ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور تنازعہ نے سر اٹھایا جس میں آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف پر نسل پرستانہ جملے کسنے الزام عائد کیا تاہم کلائیولائیڈ کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر راشد لطیف کو بری کردیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔ اس کےعلاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان معمولی جھڑپیں تو جاری رہتی ہی ہیں اب دیکھنا ہے کہ 20 مارچ کے کوارٹر فائنل میں کس کا جوش کام آتا ہے یا پھر کوئی اور تنازعہ سراٹھاتا ہے۔
پاکستان اور آسڑیلیاکے درمیان کی چلد تلخ یادیں

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ
-
وفاقی بجٹ 2025-26 کا اطلاق، ٹیکس نیٹ سے باہر شہری اب صرف کونسااکائونٹ ہی رکھ ...
-
زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے ...
-
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ خان
-
نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
-
مستقبل میں مکران زون میں 9 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے،ماہر ارضیات کی خطر ...
-
کسٹمز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ویگو گاڑی ضبط کرلی
-
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی
-
معروف کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
امریکی نظام کے خلاف امریکا پارٹی لانے کی دھمکی،مسک کااعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ
-
وفاقی بجٹ 2025-26 کا اطلاق، ٹیکس نیٹ سے باہر شہری اب صرف کونسااکائونٹ ہی رکھ سکیں گے
-
زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے
-
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ خان
-
نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
-
مستقبل میں مکران زون میں 9 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے،ماہر ارضیات کی خطر ناک پیشنگوئی
-
کسٹمز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ویگو گاڑی ضبط کرلی
-
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی
-
معروف کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
امریکی نظام کے خلاف امریکا پارٹی لانے کی دھمکی،مسک کااعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور
-
تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے’ عالمی ادارہ صحت
-
لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے