اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

آفریدی پر اچھی اننگز قرض ہے

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہاہے کہ مایہ ناز آل راﺅنڈ شاہد آفریدی پر ایک اچھی اننگز قرض ہے، اللہ کرے کہ وہ اپنا قرض آسٹریلیا کے خلاف اننگز میں چکادیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وقار یونس کا کہناتھاکہ توقع ہے کہ آفریدی اپنی باﺅلنگ سے بہترکارکردگی دکھائیں گے ۔ وقار یونس کا کہناتھاکہ بلاشبہ محمد عرفان کی کمی ٹیم میں محسوس کی جائے گی لیکن مسلسل فتوحات نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کردیاہے اور کورٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا کے مقابلے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور کھلاڑی پرجوش ہیں ، آسٹریلوی ٹیم جارحانہ انداز اپناتی ہے لیکن ورلڈکپ مقابلوں میں کئی مرتبہ آسٹریلیا کو ہراچکے ہیں ۔ وقار یونس نے کہاکہ محمد عرفان کا سٹریس فریکچر ٹھیک ہونے میں لمبا ٹائم لے سکتا ہے، ان کا انجرڈ ہونا بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے فاسٹ باولرز پر اب بھی یقین ہے کہ وہ آسٹریلیا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس میچ میں اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کریں، ہمیں اب بہتر سے بہتر کرنا ہے تمام کھلاڑی اس بات سے باخبر ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم جارحانہ کھیل پیش کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی تمام وکٹوں کا اگر موازانہ کیا جائے تو ایڈیلیڈ کی وکٹ بیٹسمینوں کو مدد دیتی ہے یہاں بڑے رنز بن چکے ہیں۔ یونس خان ایک سینئر کھلاڑی ہے جس نے پاکستان ٹیم کے لیے کافی خدمات انجام دے رکھی ہیں ان کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی سلیکشن کو ثابت کیا ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض ہمارے باﺅلنگ کا ستون ہے جو 150 کلو میٹر کی رفتار سے باولنگ کر رہا ہے جو کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یاسر شاہ کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیم نے باہر رکھنے کا فیصلہ کافی مشکل تھا۔ یاسر شاہ کی فارم اور فٹنس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ہمارے فاسٹ باولر ابھی تک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ان پر عدم اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا وقار یونس کا کہنا تھا کہ ماضی میں آسٹریلیا کی ٹیم کو کافی مرتبہ شکست دے چکے ہیں ان تمام میچز کے اچھے پوائنٹس کو لیکر ورلڈ ک کے اہم میچ میں کامیابی کے لیے استعمال کرینگے۔ صہیب مقصود اور عمر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ان پر ضرور پریشر ہوگا آنے والے میچز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے امید ہے آسٹریلیا کے خلاف دونوں کھلاڑی اچھا پرفارم کرینگے۔ ہمارے باولرز نے پچھلے میچز میں جس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے آسٹریلیا کے بلے بازوں کو ٹف ٹائم دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹاس پر کسی کا کوئی زور نہیں اگر بیٹنگ پہلے آئی تو اچھا سکور کرینگے اور یونس خان کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ یونس پاکستان ٹیم کا سینئر کھلاڑی ہے بدقسمتی وہ بھی رنز نہیں کر پا رہا، وہ اپنی فارم بحال کرنے کی خود بھی کوشش کر رہا ہے ورلڈ کپ میں انہیں پورا موقع دیا ہے۔ بدقسمتی سے وہ رنز نہیں کر سکے تاہم وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ میچ میں کس حکمت عملی کے تحت اتریں گے اس بات کا فیصلہ کل کے بعد میچ سے قبل کر لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…