جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے پہلے کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 134رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈی کوک اور ڈو پلیسی نے 94رنز کی پارٹنرشپ کھیلی جس میں ڈی کوک78 اور ڈوپلیسی 21رنز کیساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان 6.4 اوور میں 40 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھاناپڑا جب ہاشم آملہ 16 رنز پر ملینگا کی بال پر کلسیکرا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی طرف سے صرف لیستھ ملینگا ایک وکٹ حاصل کر سکے۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 37.2اوور میں 133رنز بنا کر پوری ٹیم آو¿ٹ ہوگئی۔سری لنکا کی طرف سے کمار سنگاکار 45 اور تری مانے 41رنز کیساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور دلشان اور پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن پریرا زیادہ دیر وکٹ پر اپنے قدم جما نہیں پائے اور محض تین سکور پر ہی پولین لوٹ گئے ،پریراکے بعد دلشان نے بلا سنبھالا لیکن وہ بھی بغیر کوئی سکور کیے سٹین کی بال پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔تری مانے 41 رنز کی اننگز کھیل کر طاہر کی بال کا نشانہ بنے تب ٹیم کا مجموعی سکور 69 تھا مہیلا جے وردھنے بھی عمران طاہر کی بال پر ڈو پیلیسی کے ہاتھوں 4 رنز بنا کر 81 کے مجموعی سکور پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔کپتان میتھیوز 19 رنز بنا کر 114 کے مجموعی سکور پر ڈومینی کی بال پر ڈو پلیسی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔چھٹے کھلاڑی تیسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے عمران طاہر کی بال پر روسو کی بال پر آو¿ٹ ہوئے۔ سری لنکا کی ساتویں وکٹ 116 کے مجموعی سکور پر گری جس میں کلسیکرا ایک رن بنا کر ڈومینی کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔کشل بھی بغیر کوئی رن بنائے ڈومینی کی بال پر 116 کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ ہوئے اور آخری کھلاڑی 37.2اوور میں 133 رنز پر لیستھ ملینگا 3 رنز پر عمران طاہر کی بال پر میلر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔سنگا کارا 45 رنز کی اننگز کھیل کر مورکل کی بال پر میلر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 127 تھا۔جنوبی افریقہ کے بالرو¿ں میں عمران طاہر 4، ڈومینی نے 3 جبکہ سٹین، ایبٹ اور مورکل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کے سکواڈ میں انجیلو میتھیوز، کمار سنگاکارا، جے وردھنے، دلشا، تری مانے، کسل پریرا، کلسیکرا، تیسارا پریرا، کشل، ملینگا اور چمیرا شامل ہیں اور جنوبی افریقہ میں کپتان ڈی ویلئیر ، ہاشم آملہ، ڈوپلیسی، ڈی کوک، میلر، ڈومینی، سٹین ، ایبٹ، روسو، مورنی مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…