بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوا تو سب حسا ب برابر کر دیں گے، مصباح الحق

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر سیمی فائنل میں ہمارا مقابلہ بھارت سے ہوا تو تمام حساب چکتا کردیں گے۔مصباح الحق نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اور موقع ہوگا اور ہم مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے بھارت سے میگا ایونٹ میں کبھی نہ ہارنے کی روایت ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم یہ ورلڈ کپ اپنے لوگوں کیلیے جیتنا چاہتے ہیں، میں بھی اپنے اختتامی ایونٹ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں چونکہ ہم اپنا پہلا ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہی جیتے تھے اس لیے پھر سے ٹرافی وطن لانے کے لیے ہم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔واضح رہے کہ جمعے کو کوارٹر فائنل میں گرین شرٹس کی کامیابی اور اس سے ایک روز قبل بلو شرٹس کی بنگلہ دیش پر فتح سے دونوں روایتی حریف جمعرات کو سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…