سڈنی (ویب ڈسیک )کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی۔اس وقت کریز پر کوئنٹن ڈی کاک اورفاف ڈوپلیسی موجود ہیں اور کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ نے سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رن بنا لیے ہیں۔سنگا کارا کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا. سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی اور کافی آہستہ سے سکور میں اضافہ کیا۔ سری لنکا نے 32 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 112 رنز بنائے۔ سنگاکارا 33 اور پریرا وکٹ پر موجود ہیں۔ اوپننگ بلے باز دلشان بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، پریرا 3، تھریمانے 41، جے وردھنے 4 اور میتھیوز 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔کولاسیکرا اور کوشال بھی سکور میںخاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے.کمار سنگا کارا 35 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں.سنگا کارا 45 اور تھریمانے 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے.جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈومنی نے شاندار ہیٹرک کی جبکہ عمران طاہر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.ڈیل سٹین , مورکل اور ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا.