بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کوارٹر فائنل، پاکستان کے لئے انتہائی بری خبر

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)محمد عرفان کی انجری کچھ کم تھی کہ اب پاکستان ٹیم کو ایک اور بری خبر سننے کو مل رہی ہے۔ ورلڈکپ قوانین کے مطابق اگر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے اور مکمل نہیں ہو پاتا تو پھر آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی مل جائے گی۔گو کہ کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی میچ بارش سے مکمل نہیں ہو پاتا تو اس میچ کی فاتح وہ ٹیم قرار پائے گی جس نے گروپ میچوں میں زیادہ پوائنٹ حاصل کئے ہوں گے یا جس کی گروپ کی پوزیشن بہتر ہوگی۔
اگر کسی وجہ سے پاکستان اورر آسٹریلیا کےمیچ کا نتیجہ نہ آسکا تو آسٹریلوی ٹیم فاتح قرار پائے گا جس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا نے گروپ میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کئے ہیں ،آسٹریلیا کی پول میں چار فتوحات ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث اس کے نو پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے گروپ میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔اس طرح آسٹریلیا کے پوائنٹس زیادہ ہیں اور اسے سیمی فائنل تک رسائی مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…