منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت پاکستانی بورڈ کو دکھائے سبز باغ اجاڑنے پر تل گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت پھر پاکستانی بورڈ کو دکھائے سبز باغ اجاڑنے پر تل گیا اور رواں سال کے آخر میں شیڈول مجوزہ سیریز سے جان چھڑانے کی کوششیں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے حالیہ دورہ بھارت سے واپسی پر اعلان کیا تھا کہ بی سی سی آئی سے معاملات طے ہوگئے، پہلی سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی لیکن بھارتی بورڈ اب بھی اپنے اسی موقف پر قائم دکھائی دے رہا ہے جس پر وہ 2009 میں تھا۔ رواں برس پاکستان سے سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ ہم اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، اس کا انحصار دونوں ممالک کے تعلقات پر ہے، بی سی سی آئی تو تمام ٹیسٹ ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہے لیکن انحصار حکومتی ہدایات پر ہوتا ہے۔بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری سے جب پوچھا گیا کہ کیا بورڈ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلنے کو تیار ہے تو ٹھاکر نے کہاکہ ہم اس بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتے، پہلے یہ تو طے ہو کہ ہم نے پاکستان سے سیریز کھیلنی ہے، وینیو کا معاملہ توبعد میں آئے گا۔ بھارتی بورڈ کی آمدنی میں کمی کے بارے میں سوال پر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ گذشتہ کچھ عرصے میں ہم نے اپنے ملک میں زیادہ سیریز نہیں کھیلیں جس سے آمدنی کم ہوئی لیکن رواں سیزن میں زیادہ ٹیموں کی میزبانی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ بورڈ نقصان کی تلافی کرے گا۔روی شاستری کے بطور ٹیم ڈائریکٹر مستقبل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ کے بعد نیا کوچ تلاش کرنا ہے، شاستری کو ٹیم کے ساتھ برقرار رکھنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، میگا ایونٹ کے بعد ہم ان سے بات کرکے ہی کوئی قدم اٹھائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…