اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جعلی کرکٹ مبصرنے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ”بی بی سی “ کو ٹوپی پہنا دی

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)برطانوی میڈیا کے مطابق ایک جعلی کرکٹ تجزیہ نگار سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن کر برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ کے اسپورٹس مذاکرے میں شرکت کرتا رہا۔ ندیم عالم نامی یہ شخص نہ صرف بی بی سی ورلڈ، بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک اور ریڈیو فائیو لائیو میں سابق پاکستانی کرکٹر ندیم عباسی بن کر شریک ہوتا رہا بلکہ مذاکرے میں شریک ہونے کی اسے ادائیگی بھی کی گئی۔وہ اپنی شناخت کے پول کھلنے تک سابق پاکستانی کرکٹر کے طور پر بات چیت میں شریک رہا۔ مذاکرے میں سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر آکاش چوپڑا بھی شریک تھے۔ندیم عالم نے اپنی ساری زندگی میں ویسٹ یارک شائر میں ہڈرز فیلڈ کی ہوم ٹیم کی طرف سے صرف ایک میچ کھیلا ہے۔عباسی کے وکی پیڈیا پیج کو بھی ندیم عالم نے چالاکی سے تبدیل کیا‘ عباسی کی بائیو گرافی میں لکھا ہے کہ وہ اب فری لانس صحافی ہیں اور بی بی سی ایشین اور ریڈیو فائیو لائیو میںباقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔1989ءمیں پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ کھیلنے والے ندیم عباسی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے نشریاتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیق کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ندیم عالم اسے کہیں مل گیا تو وہ اسے تھپڑ رسید کریں گے۔اس نے ملک وقوم کا نام بدنام کیا ہے۔ چھیالیس سالہ ندیم عباسی راولپنڈی میں کوچنگ کے فرائض انجا م دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 1996 ءکے ورلڈ کپ کے دوران صرف ایک بار پاکستانی ٹی وی مذاکرے میں شرکت کی تھی۔ ندیم عالم نے اپنی اسپورٹس معلومات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکوائش کے کھلاڑی ہیں۔آئندہ وہ ندیم عباسی بننے کا ڈھونگ نہیں کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اس صورت حال پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ندیم عباسی سے معذرت کی ہے اور اس معاملے کی تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…