ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) پول میچز کے تمام ہونے کے بعد ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں اور کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے کا امکان ہے ۔
اس سے قبل دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15فروری کو مقابلہ ہواتھا جس دوران بھارت نے 76سکورسے پاکستان کو شکست دیدی تھی ۔
دفاعی چیمپئن بھارت ناقابل شکست رہتے ہوئے پول بی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے اور کوارٹرفائنل کا دوسرامیچ میلبورن میں 19مارچ کو بنگلہ دیش سے مقابلہ شیڈول ہے ۔
دوسری طرف کوارٹرفائنل کا تیسرا میچ ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 20مارچ کوشیڈول ہے ۔
اِن دونوں مقابلوں کی فاتح ٹیموں میں سیمی فائنل کے لیے 26مارچ کوسڈنی میں مقابلہ ہوگا، امکان ہے کہ دونوں میچوں میں پاکستان اور بھارت فاتح ہوں گے جو آپس میں ایک مرتبہ پھر سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے ۔
یہ بھی یاد رہے کہ ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چارایشیائی ٹیموں نے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔
کوارٹرفائنل یاسیمی فائنل میں اگر کوئی میچ ٹائی ہوجاتاہے تو اِس کا نتیجہ مجموعی پوائنٹ سکور کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیاجائے گا۔
ورلڈکپ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مرتبہ پھر مقابلے کا امکان
16
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں