جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کھیل کے میدان میں پاکستان نے ایک اور بڑی فتح حاصل کر لی

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(نیوز ڈیسک)سابق مسٹر پاکستان عاطف انور نے آسٹریلیا میں منعقدہ ہونے والے آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈر کا ٹائیٹل جیت لیا ہے۔یہ اعزاز انھوں نے مرد باڈی بلڈرز کی 100 کلوگرام کیٹگری میں حاصل کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق باڈی بلڈنگ کےمظاہرے کے دوران ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور سات مرتبہ کے مسٹر اولمپیا چیمیپیئن آرنلڈ شوازنگر نے کھڑے ہوکر پاکستانی تن ساز کو مقابلے میں فاتح قرار دیئے جانے کے بعد تالیاں بجاکر داد دی اور میڈل بھی پہنایا۔آسٹریلیا میں ہونے والے آرنلڈ کلاسک مقابلوں کے دوران پاور لفٹنگ، خواتین اور مردوں کی باڈی بلڈنگ اور مارشل آرٹس کے مقابلے منعقد ہوئے۔آرنلڈ کلاسک ایوارڈ ہرسال مختلف اسپورٹس کیٹگریز کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں، جن میں دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں جب کہ مقابلوں میں جیتنے والوں کو ’آرنیز‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔پاکستانی تن سازعاطف انور نے اس سے قبل بہت سے اعزازات اپنے نام کئے ہیں جن میں 2009 میں ہونے والے مسل مینیا نامی مقابلے میں انہوں نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی، جس میں دنیا بھر سے100 بہترین باڈی بلڈرز نے حصہ لیا تھا۔یہ خیال رہے کہ عاطف انور نیشنل لیول پر مسٹر سندھ اور مسٹر کراچی بھی رہ چکے ہیں جبکہ انھوں نے 2005 میں مسٹر پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…