بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں سر فراز نے سنچری کر نے کے بعد ایک اور عزاز بھی حاصل کر لیا

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) سرفراز احمد ورلڈ کپ میں سنچری جڑنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے، رواں ایونٹ میں کسی بھی پاکستانی کی یہ پہلی تھری فیگر اننگز بھی بنی، 15 برس بعد کسی ورلڈ کپ میں دونوں اوپنرز نے ففٹی پلس اسکور بنایا۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف پول بی کے آخری میچ میں پاکستان کے سرفراز احمد نے ناٹ آو¿ٹ 101 رنز اسکور کیے، اس میچ سے قبل پاکستان اور افغانستان وہ دو ٹیمیں تھیں جن کے کسی بھی کھلاڑی نے اس ایونٹ میں سنچری اسکور نہیں کی تھی۔ اس طرح سرفراز پاکستان کی جانب سے رواں ایونٹ میں تھری فیگر اننگز سجانے والے نہ صرف پہلے کھلاڑی بنے بلکہ وہ میگا ایونٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے، ان سے قبل معین خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 1999 میں 63 رنز اسکور کیے تھے۔ورلڈ کپ میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے آخری سنچری عمران نذیر نے2007 میں زمبابوے کے خلاف اسکور کی تھی، یہ سرفراز کے ون ڈے کیریئر کی بھی پہلی سنچری ہے، ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں یہ پاکستان کا چوتھا سنچری اوپننگ اسٹینڈ ہے، اس سے قبل کامران اکمل اور حفیظ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف گذشتہ میگا ایونٹ میں ٹیم کو سنچری بنیاد فراہم کی تھی۔ 1999 میں آخری مرتبہ پاکستان کے دونوں اوپنرز نے ورلڈکپ میں ففٹی پلس اسکور کیا تھا جب نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں سعید انور113 پر ناقابل شکست رہے تھے جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے 84 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ سے اس مقابلے میں مصباح الحق شاٹ کھیلنے کے دوران اسٹمپس سے ٹکراکرآو¿ٹ ہوئے، اس سے قبل ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 8 بیٹسمین ہٹ وکٹ کا شکار ہوچکے ہیں، اسی میگا ایونٹ میں ریجس چاکابوا بھی یو اے ای کے خلاف ایسے ہی آو¿ٹ ہوئے تھے۔ پاکستانی بولرز کو بیٹنگ پاور پلے کے دوران 32 رنز کی پٹائی پڑی، یہ ان اوورز میں ان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دیے جانے والے سب سے زیادہ رنز ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کا رواں ورلڈ کپ میں بیٹنگ پاور پلے میں سب سے بہترین اکانومی ریٹ ہے جوکہ 4.13 رنز فی اوور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…