جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی،کوارٹر فائنل تک رسائی کا امکان روشن

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپیئر (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے اپنے اخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا اور ایک موقع پر 46 رنز پر یو اے ای کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔اس موقع پر امجد جاوید اور ناصر عزیز نے اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالنے کا بیڑا اٹھایا اور ساتویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔153 کے اسکور پر یو اے ای کو ساتواں نقصان اٹھانا پڑا، امجد جاوید 56 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔امجد کے اؤٹ ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کی ٹیم رنز بنانے کا تسلسل قائم نہ رکھ سکی اور اسی کوشش میں بقیہ تین وکٹیں بھی گنوا بیٹھی۔یو اے ای کی پوری ٹیم 175 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر چار وکٹیں لے کر سب سے کامیابی باؤلر رہے جبکہ جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے بہتر رن ریٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ڈیوین اسمتھ اور مارلن سیمیولز بالترتیب 15 اور نو رنز بنا کر اؤٹ ہوئے لیکن جانسن چارلس نے دوسرے اینڈ سے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے جوناتھن کارٹر کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی جلد از جلد ہدف تک رسائی یقینی بنائی۔ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان 109 جبکہ 118 کے اسکور پر اندرے رسل کی صورت میں چوتھا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔تاہم کارٹر نے نئے والے بلے باز دنیش رامدین کے ساتھ مل کر مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی اور اپنی ٹیم کو 31ویں اوور میں ہدف تک رسائی دلا کر اپنی ٹیم کا رن ریٹ بہتر بنا دیا۔اس میچ میں فتح کے بعد ویسٹ انڈیز نے کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔کارٹر 50 جبکہ رامدین 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…