منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھوت آئرلینڈ میں بھی پیچھا کرنے لگا

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئرلینڈ (نیوز ڈیسک) آئرلینڈ سے 8 سال قبل شکست کا بھوت آئرلینڈ میں بھی قومی ٹیم کا پیچھا کرنے لگا۔مقامی اخبار کے مطابق مارچ 2007ءپاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک تکلیف دہ دن تھا، ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ میچ میں آئرلینڈ نے گرین شرٹس کا سفر تمام کردیا تھا، کوچ باب وولمر کی موت بھی اسی شکست کا نتیجہ بنی تھی، یہی آئرش ٹیم اب دوبارہ پاکستان کی کوارٹر فائنل تک رسائی میں دیوار ہے، حریف کھلاڑی 8 سال پرانی تاریخ دہرانے کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم اس تلخ یاد کو دل و دماغ سے دور رکھنا چاہتی ہے، اس شکست کی کسک موجودہ اسکواڈ کے ساتھ موجود 2 افراد آج بھی محسوس کرتے ہیں۔ یونس خان سبائنا پارک جمیکا میں میچ کھیلے جبکہ موجودہ بولنگ کوچ مشتاق احمد اس وقت اسسٹنٹ کوچ تھے۔ مشتاق کیلیے وولمر کی موت کے بعد کا وقت بہت کٹھن تھا جب جمیکا پولیس نے ان سے بھی پوچھ گچھ کی اور پوری ٹیم کئی روز تک سخت پریشانی میں مبتلا رہی تھی۔ ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو ہوگیا اسے بھلا ہی دینا اچھا ہے، ہم ماضی کو یاد رکھنا نہیں چاہتے، اچھی ٹیمیں اورکھلاڑی پچھلے دنوں کو یاد نہیں رکھتے، ہماری توجہ موجودہ صورتحال کے مطابق اپنی حکمت عملی تیار کرنے پر مرکوز ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سخت محنت سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وہ نہ صرف آئرلینڈ بلکہ ورلڈکپ تک کا لمبا سفر بھی طے کرسکتے ہیں، عمران خان نے 1992ءمیں ہمیں یہی یقین دلایا تھا۔ اب ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اسی انداز میں حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ سرفراز احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ذہن سے شکوک کا خاتمہ کرنا کوچنگ اسٹاف کا کام ہے، میں نے ان کا حوصلہ بڑھا کر اپنی ذمہ داری پوری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…