منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرائیں گے، مصباح الحق

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں 1992 کی تاریخ دہرائیں گے لیکن اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

مزید پڑھئے: فاسٹ بولر محمد عامر نے آتے ہی سب کو پریشان کر دیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف کل ہونے والا میچ میگاایونٹ میں رہنے کا سنہری موقع ہے جسے کسی صورت ضائع ہونے نہیں دیں گے، مسلسل 3 فتوحات سے ٹیم کو نئی زندگی ملی ہے اور اب قومی ٹیم پردباؤ کا وقت ختم ہوگیا ہے لیکن بولروں کے ساتھ بیٹسمینوں کو بھی جیت کے لئے ذمہ داری لینا ہوگی۔

مزید پڑھئے: عمر اکمل انجر، اگلے میچ میں شرکت مشکل

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے 4 کامیابیاں درکار ہیں جس کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرنا ہوگا اور میگاایونٹ میں کامیاب ہونے کے لئے حکمت عملی صرف جیت کے لئے کھیلنا ہے جس کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، آئرلینڈ خطرناک ٹیم ہے لیکن ہرصورت میچ جیتنا ہوگا جب کہ یونس خان کو بٹھا نہیں سکتے لیکن حارث سہیل کو کھلانا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھئے: مصباح نے کپتان خان کی سن لی

کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بولروں نے اب تک بہتر کارکردگی پیش کی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بیٹسمینوں کو بھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا، ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کی حکمت عملی کا سب سے بڑا طریقہ یہی ہے کہ ابتدائی 35 اوورز میں سنبھل کر بیٹنگ کی جائے اور آخری 15 اوورز میں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کی جائے جبکہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی 90 فیصد ٹیموں نے اسی حکمت عملی کے تحت کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی خبررساں ادارے کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم مزید کوتاہی کی متحمل نہیں ہوسکتی، بیٹسمین حالیہ کارکردگی سے زیادہ اچھا کھیل سکتے ہیں اگر اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو مزید آگے نہیں بڑھ سکیں گے تاہم امید ہے کہ بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…