جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زمبابوے 287 رنز پر آؤٹ ،بھارت کی بلے بازی جاری

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آک لینڈ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں برینڈن ٹیلر کا مرکزی کردار رہا جنھوں نے 110 گیندوں میں 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رنز سکور کیے۔ٹیلر کے علاوہ ولیمز نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 57 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔بھارت کی جانب سے شامی، یادیو اور شرما نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون ایک وکٹ لے سکے۔میچ کے 28ویں اوور میں شان ولیمز ایشون کی گیند پر انھیں کے ہاتھوں کریز پر ہی کیچ آوٹ ہوگئے۔ انھوں نے 57 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور مساکادزار چوتھے اور پھر چبابا اس سے اگلے ہی اوور میں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔بھارت کے فاسٹ بولروں نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی دکھائی ہے
زمبابوے کی تیسری وکٹ 11ویں اوور میں گری جب سولومن میرے نو رنز بنانے کے بعد دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔بھارت کے لیے محمد شامی، موہت شرما اور امیش یادو نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔زمبابوے کی پانچویں وکٹ 235 کے مجموعی سکور پر گری جب برینڈن ٹیلر کو شرما نے آؤٹ کیا۔ ٹیلر نے 110 گیندوں میں 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رنز سکور کیے۔کریگ ارون بھی 27 رنز سکور کر کے شرما کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔سکندر رضا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور ایک چوکے مدد سے 15 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ ان کو شامی نے آؤٹ کیا۔شامی نے تناشے کو چھ رنز پر آؤٹ کیا۔زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کے انٹرنیشنل کریئر کا یہ آخری میچ ہے۔چکابوا کو یادیو نے 10 رنز پر آؤٹ کیا۔یہ دونوں ٹیموں کا آخری پول میچ ہے جس کے نتیجے سے دونوں ٹیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بھارت پہلے ہی دس پوائنٹس سے ساتھ پول بی میں پہلے نمبر پر ہے اور کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے جہاں 19 مارچ کو اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔دوسری طرف زمبابوے کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ورلڈ کپ میں بھارت نے آٹھ مرتبہ زمبابوے کا سامنا کیا ہے جس میں اسے سات میچوں میں کامیابی ملی اور 1999 میں انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں زمبابوے نے بھارت کو تین رنز سے شکست دی تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…