منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

موجودہ صورتحال میں یاسر شاہ کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی: مشتاق احمد

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یاسر شاہ کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

مزید پڑھئے: ورلڈ کپ جیتنا ہے تو کیا کرنا ہوگا، عمران خان نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم فاسٹ باﺅلرز پر زیادہ انحصار کرتی ہے اور جیسا کہ پچھلے تین میچوں میں فاسٹ باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے اس ٹیم کو چھیڑنا اور مزید تجربات کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ جیسے میچ ونرز کے ٹیم سے نکل جانے پر کوچ اور کپتان کیلئے ٹیم کا چناﺅ انتہائی مشکل تھا لیکن فاسٹ باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کے باعث ان مشکلات میں کمی کی ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف کن کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ وکٹ اور گراﺅنڈ کی کنڈیشن دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: عمر اکمل گروئن انجری کا شکار، اگلے میچ میں شرکت مشکل

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آئرلینڈ کی ٹیم فاسٹ باﺅلرز کو بہت اچھا کھیلتی ہے اور اسی وجہ سے بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں3 سپنرز کو کھلایا ، اس لئے کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے؟ تو مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کو ٹیم سلیکٹ کرنے کیلئے بہت غور کرنا پڑتا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ 1992ءکے ورلڈکپ میں سپنرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا تھا تاہم حالیہ ورلڈکپ میں صورتحال مختلف ہے اور جس طرح ٹیم پرفارم کر رہی ہے اس کو چھیڑنا اور مزید تجربات کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جبکہ آخری تین میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے بعد یاسر شاہ کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

مزید پڑھئے: برائن لارانے انگلش ٹیم کے لیے مزاحیہ میدان سجایالیا



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…