ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستانی بلے باز عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہو گئے اور ورلڈ کپ میں ان کی آئرلینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہے۔ قومی ٹیم کے مینجرنوید اکرم چیمہ پرامید ہیں کہ آئرلینڈ کے میچ سے پہلے عمراکمل مکمل طورپرفٹ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں عمر اکمل نے گروئن انجری کے باعث حصہ نہیں لیا۔ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں وکٹ کیپنگ کرنے والے عمراکمل کے حوالے سے نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور عمر نے کوچ کی ہدایت پر ٹریننگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اوراگلے میچ کے لئے دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں ہی محمد حفیظ کو فٹنس مسائل کے سبب واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کے دوران فاسٹ بولر سہیل خان اور محمد عرفان بھی ان فٹ ہوئے تاہم دونوں ان فٹ ہو چکے ہیں۔ ان فٹ حارث سہیل بھی اب فٹ ہو چکے ہیں اور ان کی بھی اگلے میچ میں شرکت کا امکان ہے۔
عمر اکمل گروئن انجری کا شکار، اگلے میچ میں شرکت مشکل
13
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں