منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کو ہرا کر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے:برینڈن میکولم

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو اپنے پول کے آخری میچ میں شکست دے کر رواں ورلڈ کپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور بنگلہ دیش کو بھی اپنے پول بی کے چھٹے اور آخری میچ میں شکست دیکر میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کو برقرار رکھیں گے ۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے اہم میچ میں (آج) جمعہ کو ہیملٹن کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ کیویز ٹیم مسلسل پانچ میچ جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر موجود ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم پانچ میں سے تین میچز جیت چکی ہے جبکہ اس کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ کیویز قائد برینڈن میکولم نے کہا کہ ہر میچ کی طرح یہ مقابلہ بھی ہمارے لئے اہم ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں۔ پہلے پانچ میچوں میں کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل پانچ میچوں میں کامیابی دلائی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی بنگالی ٹیم کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مسلسل چھٹے کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا 37 واں میچ آج جمعہ کو ہیملٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…