بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے خلاف شیڈول آخری میچ کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ دونوں ٹیمیں 15 مارچ کو ایڈیلیڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور جیتنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لے گی اسلئے ماہرین کرکٹ نے دلچسپ مقابلے کی توقع کی ہے۔ گرین شرٹس نے ابتدائی دو میچوں میں شکستوں کے بعد مسلسل تین فتوحات حاصل کر کے میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کیا ہے اور مضبوط پروٹیز کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کو آخری میچ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب آئرش ٹیم بھی کالی آندھی کو اپ سیٹ شکست دے چکی ہے اسلئے اسے آسان حریف تصور نہیں کیا جا سکتا۔ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ عالمی مقابلوں کی تاریخ میں آئرلینڈ کی ٹیم تین بار اپ سیٹ کر چکی ہے، 2003ء میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا، 2011ء میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی اور 2015ء میں کالی آندھی کو زیر کیا۔ آئرش طوفان سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور تیسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کی، نیٹ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ کے علاوہ فیلڈنگ کے شعبے میں خصوصی طور پر توجہ دی گئی کیونکہ پاکستان کی فیلڈنگ ہمیشہ تشویشناک رہی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں تین، تین میچز جیت کر گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…