ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ویلئیرنے ورلڈکپ 2015ء میں 6اننگز کھیل کر 20چھکے لگا کر ورلڈکپ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ ریکارڈ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 4چھکے مار کراپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 5اننگز میں 18چھکے لگائے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہیڈن وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 2007ءکے ورلڈکپ میں 10اننگز میں 18چھکوں کیساتھ براجمان تھے۔