اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

سنگاکارا بڑھتی عمر کے باوجود مزید ریکارڈز بنانے کے خواہشمند

datetime 12  مارچ‬‮  2015 |

ہوبارٹ(نیوز ڈیسک) سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ انہیں ریکارڈ کا تعاقب کرنا پسند ہے۔انہوں نے یہ بات ون ڈے کرکٹ میں لگاتار چار سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹسمین بننے کے بعد بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف ریکارڈ سنچری کرکے سری لنکن بیٹسمین نے چھ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے لگاتار تین سنچریاں کر رکھی تھیں، ان میں پاکستان کے ظہیر عباس اور سعید انور، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، اے بی ڈیویلیئرز اور کونٹین ڈک کوک جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر شامل ہیں۔سنگاکارا نے کہا کہ میرے خیال میں ریکارڈ اہمیت رکھتے ہیں، میں یہ کہنا پسند کروں گا کہ ریکارڈز کبھی میرے ذہن میں نہیں ہوتے مگر سچ تو یہ ہے ایسا ہوتا ہے، کچھ خاص چیزوں کا تعاقب کرنے سے آپ ان کے حصول کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔سنگاکارا جنھیں سنگا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ورلڈکپ 2015 کے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے باز ہیں جنھوں نے چھ میچوں میں 496 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ان کی ہی ٹیم کے 38 سالہ دلشان 395 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔سنگاکارا تسلیم کرتے ہیں کہ بڑھتی عمر ان پر اثر انداز ہوئی ہے مگر فیلڈ میں ایک معمول کو برقرار رکھنا کام آرہا ہے۔ان کے بقول ” ایک بار جب آپ ایک خاص روٹین کو اپنی عادت بنالیتے ہیں اور ون ڈے میچز میں بیٹنگ کرتے ہوے تو یہ کوءبری چیز نہیں، اب میں 37 سال کا ہوچکا ہو اور میرے جوڑ کمزور ہونے لگے ہیں”۔اس سے پہلے میچ کے اختتام پر سنگاکارا نے کہا تھا کہ وہ خود کو ایک اچھی ٹیم کا حصہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتے ہیں، کئی بار چیزیں خودبخود درست ہوتی چلی جاتی ہیں اور ہر چیز کام آنے لگتی ہے، میں نہیں جانتا کہ کیا ایک چیز میری بہترین فارم کا سبب ہے مگر یقیناً وہ اس وقت میرے کام آرہی ہے۔سری لنکن بلے باز نے کہا کہ توقع ہے کہ میں اسے برقرار رکھ سکوں گا۔سری لنکا نے گروپ میں اپنی مہم کا اختتام چھ میں سے چار میچز جیت کر کیا ہے اور اب وہ سڈنی کرکٹ گرآنڈ میں اٹھارہ مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل کے لیے حریف کے تعین کا منتظر ہے۔سنگاکارا نے کہا کہ سری لنکا جو 1996 کا چیمپئن ، جبکہ 2007 اور 2011 کا رنراپ ہے، اس بار چوٹی کو سر کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کے بقول ” جب تک ہم اپنی کارکردگی سے لطف اندوز اور یقین کرتے رہیں گے کہ ہم ایسا کرسکتے ہیں تو ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کی کنجی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا ہے۔سنگاکارا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اور اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں مگر آپ کو بہت زیادہ دور نہیں نکل جانا چاہئے، ہمیں صرف موجودہ وقت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے اور ہر روز سخت محنت کرنا چاہئے۔سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ وہ اپنے گھٹنوں پر جھک کر سنگاکارا سے بھیک مانگ چکے ہیں کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر نہ ہو مگر لگتا ہے کہ اسٹار بلے باز اپنا ذہن بناچکے ہیں۔سنگاکارا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا تعین فارم سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا تعلق وقت اور وہ مقام ہوتا ہے جو آپ کو اس فیصلے کے لیے درست لگتا ہے۔سنگاکارا کے ساتھی مہیلا جے وردنے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ اور ورلڈکپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔مگر سنگاکارا نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…