سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث بارہا اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور متعدد ورلڈ ریکارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔ ورلڈکپ 2015ء میں انہوں نے مسلسل 4 سنچریاں بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کے 2 سابق بلے بازوں کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے ظہیر عباس نے انڈیا کے خلاف سیریز کے دوران 3 سنچریاں بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس فہرست میں پاکستان ہی کے بلے باز سعید انور کا دوسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر جنوبی افریقہ کے بلے باز ہرشل گبز، ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے بی ڈی ویلئیر ، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک اور نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر شامل ہیں۔
کمار سنگاکارا نے ون ڈے میچز میں نا صرف مسلسل 4 سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے بلکہ کسی بھی ورلڈکپ میں لگاتار 4 سنچریاں بنانے والے پہلے باز بن گئے ہیں۔