ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یونس نے اپنی زندگی کی بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا

datetime 11  مارچ‬‮  2015 |

یڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) اسٹار پاکستانی بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی غلطی کر چکا ہوں لیکن دوبارہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں نے متعدد بار پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑی ہے حالانکہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو آپ کو طویل عرصہ کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کھیلوں۔بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے یونس نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت غلطیاں کیں، پاکستان کی کپتانی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کپتان ہوں اور سینیئر بیٹسمین کی حیثیت سیاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں اور ٹیم کو اوپر کی طرف لے جائیں۔اس موقع پر سینئر بلے باز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جب میں کرکٹ چھوڑوں تو یہ ٹیم اچھی پوزیشن میں ہو نہ کہ مشکلات سے دوچار ہو، مجھے جب بھی موقع ملا میں ملک کے لیے کھڑا رہوں گا۔لیکن ساتھ ساتھ یونس نے کہا کہ وہ قیادت کے بجائے اپنی کارکردگی کے سہارے کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔یونس نے اس تاثر کو رد کیا کہ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں ان کو بطور اوپنر کھلانا کریئر کو دا پر لگانے کے مترادف تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف میچ میں یونس خان سے اوپنگ کرائی تھی اور اس فیصلے پر ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں مثبت سوچ رکھنے والا انسان ہوں اسی لیے مجھے کامیابیاں ملی ہیں، میرا ہر قدم ملک اور ٹیم کے مفاد میں ہوتا ہے اور میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔، میں ہر اس پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار رہتا ہوں جس کی ٹیم کو ضرورت ہے۔تجربہ کار بلے باز نے کہا کہ وہ لمحہ خاصا مشکل تھا، دو میچوں کی مایوس کن کارکردگی پر میں ٹیم سے باہر ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھ جیسا بیٹسمین جو ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہو اگر وہ باہر بیٹھے تو یقینا فرسٹریشن ہوتی ہے لیکن یہی زندگی ہے، آپ اپنے اچھے اور برے دنوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔یونس خان نے آئرلینڈ کے خلاف میچ کے لیے خاصے پرامید دکھایء دیے تاہم انہوں نے بلے بازوں پر زور دیا کہ وہ بھی دیگر ٹیموں کے بیٹسمینچوں کی طرح کارکردگی دکھائیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف اگرچہ میں نے بڑی اننگز نہیں کھیلی لیکن مجھ میں خود اعتمادی آئی ہے۔ ٹیم بھی بہت اچھا کھیل رہی ہے تاہم ہمارے بیٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہو گا۔اس موقع پر یونس نے آئرلینڈ کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کی ٹیم غیرمتوقع نتائج کے لیے مشہور ہے، یہ میچ آسان نہیں اور ہمیں اس میچ میں غیرمعمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یونس خان اس میچ میں جیت کو پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کے نام کرنے کے خواہاں ہیں۔پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر 2007 میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست اور ورلڈ کپ کے پہلے رانڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ جیتے اور میری کارکردگی بھی نمایاں رہے تاکہ میں اس جیت اور اپنی کارکردگی کو باب وولمر کے نام کرسکوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…