ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی، چیرمین پی سی بی

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شہریار خان نے کہا کہ ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے جس پر انہیں امید ہے کہ اگلے 5 سالوں میں پاکستان بھی بھارت کی میزبانی کرسکے گا جب کہ رواں سال 2 چھوٹی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس کے بعد بنگلا دیش اور سری لنکا نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔شہریار خان کا کہنا تھاکہ کراچی اور لاہور غیر ملکی ٹیموں کے دورے کے لیے آئیڈیل ہیں جہاں کرکٹ اسٹیڈیمز کے اطراف کا علاقہ باآسانی محفوظ بنایا جاسکتا ہے جب کہ اسی طرح کی سہولیات ملتان اور فیصل آباد میں بھی مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 3مارچ 2009 کو دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…