منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی ٹیم نے آئر لینڈ کو زیر کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوزڈیسک ) ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو زیر کرنے کے لیے قومی ٹیم کی سخت تیاریاں جاری ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بغیر کسی دباو¿ کے جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کا کہہ دیا۔ پاکستانی ٹیم نے ایڈیلیڈ کے سینٹ پیٹر کالج میں آج بھی بھرپور پریکٹس کی۔ تین گھنٹے کے مختصر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سمیت اپنی بیٹنگ باﺅلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی۔ حارث سہیل مکمل فٹ ہو گئے ، انہوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ کی پریکٹس کی ، محمد عرفان نے بھی باﺅلنگ سیشن میں حصہ لیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ میچوں میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، کھلاڑیوں کو صرف جیت کا جذبہ لے کر میدان میں اترنا ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف پندرہ مارچ کو شیڈول ہے۔ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ پری کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں اسے ہر صورت کامیابی درکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…