بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی، کرکٹر پر دائر مقدمہ واپس

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں ایک فلمی اداکارہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹر روبیل حسین کے خلاف دائر کردہ ریپ کا مقدمہ واپس لے لیا۔روبیل کی سابق گرل فرینڈ نازنین اختر نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے شادی کا جھانسہ دے کر ان سے جنسی تعلق قائم کیا تھا۔روبیل نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کی یہ کارکردگی دیکھنے کے بعد نازنین نے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔19 سالہ نازنین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں روبیل اس مقدمے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران کسی دباو¿ کا شکار ہوں۔خیال رہے کہ روبیل کو اس مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا اور انھیں ورلڈ کپ کے اختتام تک کے لیے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔بنگلہ دیش میں جب کوئی ریپ کا الزام لگاتا ہے تو اس کا نام ظاہر نہیں کیا جاتا لیکن نازنین باقاعدہ میڈیا سے بات کرتی رہیں ہیں۔انھوں نے روبیل کے خلاف دسمبر میں مقدمہ دائر کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے تعلقات اس وقت ختم ہو گئے تھے جب روبیل شادی کے وعدے سے مکر گئے تھے۔انھوں نے رپورٹرز سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر حسین شادی کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے الزامات واپس لے لیں گی۔نازنین ہیپی ابھی تک صرف ایک بنگلہ دیشی فلم میں کام کر پائی ہیں جو ستمبر 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس کیس پر بنگلہ دیش میں بہت دلچسپی لی جا رہی ہے کیونکہ شادی سے پہلے سیکس کی بات پبلک میں کرنا بنگلہ دیش میں ایک ممنوع موضوع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…