منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی نے بھارتی چینل کو کرارہ جواب دے دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی ٹی وی کے رئیلٹی شو میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے رئیلٹی شو ”نچ بلیے“ سیزن 7 میں شاہد خان آفریدی کو پرفارم کرنے کی دعوت دی گئی تھی جبکہ شو انتظامیہ شاہد آفریدی کو اپنے پروگرام میں پرفارم کروانا چاہتی تھی۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے پرفارم کرنے کے لیے رضا مندی بھی ظاہر کر دی تھی جبکہ شاہد آفریدی اور شو انتظامیہ کے درمیان معاوضے کی بات چیت بھی چل رہی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے جب شاہد آفریدی کو شو کے قوائد و ضوابط کے بارے بتایا گیا کہ انہیں ان کی اہلیہ کے ساتھ شو میں ڈانس کرنا ہو گا تو انہوں نے فوراً اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور سختی سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دنیا میری اہلیہ کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھے۔شاہد آفریدی کی جانب سے اس سخت رد عمل کے بعد شو انتظامیہ شاہد آفریدی کو منانے میں مصروف ہے۔واضح رہے اس شو کے عوض شاہد خان آفریدی کو لاکھوں روپے کی آفر بھی کی گئی ہے لیکن انہوں نے اس آفر کو واضح طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ اسی شو میں پرفارم کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…