بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہرمیچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کوترجیح دیں : وسیم اکرم

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے کہاہے کہ میچ اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کو ہرمیچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے ، صہیب مقصودکی تکنیک اور عمراکمل کی شارٹ سلیکشن ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اکرم کاکہناتھاکہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ون ڈے یا چھوٹے فارمیٹ میں جانے پر آپ کو سوچناچاہیے کہ آپ کس فیلڈ میں مضبوط ہیں ، پاکستان کی باﺅلنگ مضبوط ہے تواِسے دفاع کیلئے استعمال کرناچاہیے اور پہلے بیٹنگ کرترجیح دینی چاہیے ۔
اُن کاکہناتھاکہ نیاگیند تھوڑی مشکل کرتاہے لیکن وہ نکال لیں اور وکٹیں ہاتھ میں رکھیں جو گرین شرٹس سے نہیں ہوپارہا، اب بھی مڈل میں وکٹیں گر رہی ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ صہیب کی تکنیک ٹھیک کرناپڑے گی ،سلووکٹ پر تو لات نکالے بغیر ہٹ لگ جائے گی لیکن تیز وکٹ پر نہیں لگے گی۔
وسیم اکرم کاکہناتھاکہ عمراکمل کو اپنی شارٹ سلیکشن ٹھیک کرناپڑے گی ،وہ روک نہیں پارہا، شروع میں آکر سنگل کرتاہے ،اس سے اعتماد پیداہوتاہے لیکن اب اُنہیں ٹیم کے ساتھ چارپانچ سال ہوگئے ، اب کہیں نہ کہیں تو پرفارمنس کرناہی پڑے گی ،اب جواز نہیں کہ اس سے اوپر بیٹنگ کرائیں ، پانچ نمبر پر آرہاہے ، یہیں پرفارم کرناچاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…