ہملٹن (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے سٹیڈیمز میں 160 سے زائد جبکہ آسٹریلوی گراؤنڈز میں 140 چھکے لگے۔ بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رواں میگا ایونٹ کے تین سو چھکے مکمل ہوئے۔ گیارہویں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے جنگ جاری ہے، بلے باز جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے شائقین کرکٹ کی خوب داد وصول کر رہے ہیں، میگا ایونٹ میں اب تک 34 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور چھکوں کی ٹرپل سنچری بھی مکمل ہو گئی ہے، چھکوں کے اعتبار سے نیوزی لینڈ کے گراؤنڈز کو آسٹریلیا پر سبقت حاصل ہے، نیوزی لینڈ میں 160 سے زائد جبکہ آسٹریلوی سرزمین پر اب تک 140 چھکے لگ چکے ہیں۔ نیلسن میں سب سے زیادہ 43 چھکے لگے، کینبرا 42 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں