ہملٹن (نیوز ڈیسک) مہندرا سنگھ دھونی بطور کپتان بھارت کی طرف سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے، دھونی نے رواں ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کر کے ملک کی طرف سے بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا اظہرالدین کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اس کے علاوہ دھونی نے بطور کپتان زیادہ فتوحات کا نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ منگل کو رواں ورلڈ کپ کے سلسلے میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا میچ دھونی کا بطور کپتان 175 واں میچ تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کی طرف سے اظہرالدین کا 174 میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، آئرش ٹیم کے خلاف شاندار فتح دھونی کی قیادت میں بھارت کی 98 ویں کامیابی تھی، اس کے ساتھ ہی دھونی بطور کپتان زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ دھونی 98 میچز جیت کر نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کے ہم پلہ ہو گئے۔