سینٹ پیٹر(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم نے آج سے ٹریننگ شروع کر دی ، کپتان مصباح الحق کے بعد فاسٹ باو¿لر محمد عرفان نے بھی سب بلے بازوں کو چیلنج کر دیا۔ دو دن آرام کے بعد قومی ٹیم نے سینٹ پیٹر کالج کے گراونڈ میں ٹریننگ شروع کر دی۔ انجری کا شکار حارث سہیل نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ فاسٹ باو¿لر محمد عرفان نے باو¿لنگ ٹریننگ میں شرکت نہیں کی جبکہ فزیکل ٹریننگ میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح الحق ان پر بھروسہ کرتے ہیں ، انہیں بھی تب ہی مزہ آتا ہے جب کوئی بلے باز فاسٹ باو¿لر کے خلاف جارحانہ کھیلے۔ جنوبی افریقی اوپنر کوک کی وکٹ کو محمد عرفان نے اہم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ردھم میں ہے لیکن آئرلینڈ کو ہلکا لینا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ٹریننگ کیمپ میں بلے بازوں کو تیز کھیلنے کی مشق کرائی گئی جس میں کپتان مصباح الحق ، یونس خان ، سرفراز احمد اور عمر اکمل نے شرکت کی۔