بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ویرات کی خراب کارکردگی کی وجہ ‘میں’ نہیں، انوشکا

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی اور تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں اور دونوں کو اکثرو بیشتر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔اس سے قبل دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے خاموش تھے، تاہم بالاخر انوشکا نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا ویرات کوہلی سے تعلق کوئی خفیہ معاشقہ نہیں تاہم وہ اس بارے میں عوام کے سامنے بات کرنا نہیں چاہتیں۔انوشکا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فرد چیزوں کو چھپا نہیں سکتا، ہم اپنی زندگیاں معمول کے مطابق گزار رہے ہیں بس ہم اس تعلق کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہئے۔تاہم بعد میں کرکٹ کے میدان میں ویرات کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی انوشکا کو ٹہرایا جانے لگا اور کچھ ایسی خبریں منظر عام پر آئیں کہ انوشکا کی وجہ سے ویرات کرکٹ پر توجہ نہیں دے پارہے۔ان افواہوں کو مزید تقویت اس ملی جب کسی انڈین روزنامے میں انوشکا سے متعلق خبر پڑھ کر ویرات مشتعل ہوگئے اور ایک صحافی پر چڑھ دوڑے۔ہندوستانی کے مقامی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کےمطابق انوشکا نے ان تمام الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور ان کے تعلق سے دونوں کے پیشہ ورانہ کریئر پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔انوشکا کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں کسی شخص کے ساتھ میرے رشتے کا میری پیشہ ورانہ زندگی یا ا±س شخص کی پیشہ ورانہ زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگ ہمیں ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو بس انھوں نے فیصلہ کرلیا کہ چلو اس بارے میں بات کرتے ہیں’۔انوشکا نے کہا کہ ان کے لیے یہ الزامات برداشت کرنا بہت مشکل تھا کہ ویرات کی خراب کارکردگی کی وجہ وہ (انوشکا) ہیں۔اس تنازع کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوروں کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ گرل فرینڈز یا بیگمات کو ساتھ لے جانے پر پابندی لگا دی تھی۔اس فیصے پر ردعمل کا ظہار کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا لیکن گرل فرینڈز یا بیگمات کے لیے ‘توجہ ہٹانے’ کا لفظ استعمال کرنا انھیں پسند نہیں آیا، آپ کیسے یہ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی ‘توجہ ہٹانے’ کا سبب بن سکتا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اس شخص کے لیے طاقت اور ہمت بڑھانے کا سبب بنے’؟انوشکا نے اس پر شدید ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک شخص کسی کی توجہ ہٹانے کا باعث کیسے بن سکتا ہے؟ کیا آپ اسے جسمانی تعلق سے منسلک کر ہے ہیں۔ مجھے یہ لفظ شدید ناگوار گزرا’.انھوں نے مزید کہا کہ ‘ ا±ن کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر شک کیا جارہا ہے، جو اپنے بچپن سے کھیل رہے ہیں اور جب آپ ان سے ملیں گے تو آپ کو لگے گا کہ وہ کرکٹ کے علاوہ اور کچھ جانتے ہی نہیں۔ کرکٹ ہی ان کے لیے کھانا، پینا اور جینا مرنا ہے۔ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ (کرکٹرز) اپنے کیریئر کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انھوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے، اسے ان کا کریڈٹ دیا جانا چاہیے’۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…