بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھار ت نے آئر لینڈ کو با آسا نی شکست دےدی

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہملٹن (نیوز ڈیسک)کرکٹ کے 11ویں ورلڈ کپ میں منگل کو پول بی کے میچ میں آئرلینڈ نے جیت کے لیے مدمقابل ٹیم بھارت کو 260 رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارت کی جانب سے اوپنر روہت شرما اور دھون نے عمدہ بلے بازی کے ذریعے ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔ دھون نے 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ آئر لینڈ کے ٹامس نے پہلے اوپنر روہت شرما کو 64 رنز پر آو¿ٹ کیا اور اسکے بعد دھون کی وکٹ بھی انھوں نے ہی حاصل کی۔36 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بھارت کا مجموعی سکور 253ہے۔ کریز پر کوہلی کا ساتھ رائنا دے رہے ہیں جبکہ جیت کے لیے بھارت کو فقط چھ رنز درکار ہیں۔اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور کے اختتام پر 259 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔آئرلینڈ کے مونی 12 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ ایلکس کوسک 11 رنز بنا پائے۔ وہ آو¿ٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر پورٹ فیلڈ اور پال سٹرلنگ نے 15 اووروں میں 89 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ انھوں نے بالترتیب 67 اور 42 رنز کے ساتھ ٹیم کو ایک اچھا آغاز دیا تاہم دیگر کھلاڑیوں میں ماسوائے نائل اور برائن کے اور کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔فاسٹ بولروں کی ناکامی کے بعد بھارتی کپتان دھونی نے ایشون کو آزمایا جنھوں نے 15ویں اوور میں سٹرلنگ کو 42 کے سکور پر کیچ کروا کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی۔دو ہی اوور بعد سریش رائنا نے ایڈ جوائس کو دو رنز پر بولڈ کر دیا۔آئرش کپتان پوٹرفیلڈ نے نصف سنچری بنائی۔ وہ 67 رنز کی اننگز کھیل کر موہت شرما کی وکٹ بنے۔نائل او برائن نے 75 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔ انھیں محمد شامی کی گیند پر یادو نے کیچ آو¿ٹ کیا۔بھارت کی جانب سے محمد شامی تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے۔ایشون نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ یادو، شرما جڈیجا اور رائنا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔وِلسن چھ رنز پر رائنا کا شکار بنے۔ ان سے قبل اینڈی بیلبرنی 24 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے کیون جوزف او برائن ایک ہی رن بنا پائے تھے کہ انھیں دھونی نے شامی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ کر لیا۔آئرلینڈ کے پانچ کھلاڑی رنز میں دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ میں کوئی میچ کھیل رہی ہے۔ بھارت نے اس ورلڈ کپ کے دوران ہر مخالف ٹیم کو 50 اووروں کے اندر اندر آو¿ٹ کیا ہے۔اس میچ کے لیے بھارت نے یو اے ای کے خلاف جیتنے والی ٹیم ہی میدان میں اتاری جبکہ آئرش ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور سپنر اینڈی میکبرائڈ کی جگہ فاسٹ بولر سٹورٹ ٹامسن کو جگہ دی گئی۔

150306092521_mohammed_shami_india_640x360_afp_nocredit

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے اس ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کی ہے۔بھارت اس پول میں اب تک واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔بھارت نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے اور کوارٹر فائنل میں جگہ بھی بنا لی ہے۔آئرش ٹیم بھی اس گروپ سے اگلے مرحلے میں جانے کی اہم امیدوار ہے اور اگر وہ آج بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کی کوارٹر فائنلز تک رسائی یقینی ہو جائے گی۔اس ورلڈ کپ میں آئرش ٹیم پہلے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف 305 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے ایک اپ سیٹ کر چکی ہے۔اس کے علاوہ آئرلینڈ نے زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتے ہیں۔ٹورنامنٹ میں اسے واحد شکست جنوبی افریقہ سے ہوئی جس نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 201 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔اس وقت آئرلینڈ پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اس مقابلے پر پاکستان کی نظر بھی رہے گی کیونکہ اگر بھارت یہ میچ جیتا تو پاکستان کے کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی راہ آسان ہو جائے گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…