شاہینوں نے پروٹیز پر جھپٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، نا صر جمشید آرام کر ینگے

  جمعہ‬‮ 6 مارچ‬‮ 2015  |  11:21

آکلینڈ (نیوز ڈیسک) عالمی کپ میں قومی شاہینوں نے پروٹیز پر جھپٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ، پول بی کے اہم معرکے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی۔ ورلڈ کپ کے 29 ویں مقابلے میں شاہین اور پروٹیز پوائنٹس کی جنگ کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شیڈول ہے۔ اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ مسلسل آو¿ٹ آف فارم ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو آزمایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پروٹیز ٹیم میں دو تبدیلیوں


کا امکان ہے۔ ریلی روسو کو فرحان بہاردین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ کائل ایبٹ کی جگہ ویرون فلانڈر کو موقعہ دیا جاسکتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میںآگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔