جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

فل ممبرز سے کھیلنے کا شوق؛ آئرش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر غور کرنے لگی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلفاسٹ(نیوزڈیسک) فل ممبرز سے کھیلنے کے شوق میں آئرش ٹیم نے پاکستان کے دورے پر آنے کے لئے غور شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کو اس وقت بڑی شدت کے ساتھ بڑی ٹیموں کے ساتھ تواتر سے کھیلنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ کے دوران کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کئی مرتبہ اس حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کرچکے، اب یہی بات آئرش ٹیم کو دورۂ پاکستان پر اکسا رہی ہے۔2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد کسی بھی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، البتہ افغانستان اور کینیا جیسی ٹیمیں وہاں کھیل چکی ہیں۔ آئرلینڈ بھی گذشتہ برس دورے پر تقریباً راضی ہوچکا تھا لیکن کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کے بعد معاملہ ختم ہوگیا، مگر اب پھر سے بات چیت شروع ہوچکی ہے۔آئرش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو ٹروم نے کہاکہ جنوری میں اس حوالے سے ہماری پاکستانی بورڈ سے بات چیت ہوئی، پھر پی سی بی کی ای میل ہمیں موصول ہوئی، اب چونکہ ورلڈ کپ جاری ہے اس کے بعد ہم پاکستان کی جانب سے مزید پیشرفت کا انتظار کریں گے،انھوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل وہاں کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ انھیں بڑی ٹیموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر چھوٹی سائیڈز نے پاکستان کے باقاعدگی سے ٹور کیے تو وہ بھی اپنی ٹیمیں بھیجنے پر غور کریں گے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…