جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں 25 ٹیموں کو کھیلانے کا مطالبہ کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک) بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ایسوسی ایٹ ٹیموں کی حمایت کرتے ہوئے آئی سی سی کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے جس کے تحت ورلڈ کپ 2019 میں ٹیموں کی تعداد کم کرکے 10 تک محدود کرنے کی تجو یز پیش کی گئی ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونیوالی ایک تقریب میں ورلڈ کپ سفیر کی حیثیت سے موجود بھارتی بلے باز ٹنڈولکر نے کہا کہ آئی سی سی ٹیموں کی تعداد کم کرنے کے بجائے کرکٹ کو وسعت دینے کے بارے میں سوچے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ میں 25 ٹیموں کی شمولیت کھیل کیلئے ایک بہتر قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رکن ممالک اپنی اے ٹیموں کیساتھ ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھی کھیلنے کے مواقع فراہم کریں تاکہ چھوٹی ٹیموں کے حوصلے بلند ہو سکیں۔سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کی پیش کردہ تجویز پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ کرکٹ کا کھیل پوری دنیا میں پھیل جائے۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ جیسی دیگر چھوٹی ٹیمیں ہر ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرتی ہیں۔ اگر ان ٹیموں کو موثر پلیٹ فراہم کیا جائے تو وہ اچھی کردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…