جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شعیب اختر الزام تراشی سے پہلے گریبان میں جھانکیں: کامران اکمل

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے شعیب اختر کے بھارتی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق فاسٹ باﺅلر دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے 2011ءکے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں اختتامی اوور کرانے سے انکار کر دیا تھا، وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر نے اپنے پورے کیرئیر میں صرف 48 ٹیسٹ ہی کھیلے ہیں اور اس کی کوئی تو وجہ ہو گی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر چند روز قبل کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں شریک ہوئے اور قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے کیساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ چیئرمین شہریار خان اورسابق چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔ پروگرام کے دوران ایک موقع پر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آج تک 41 سال سے کم عمر کا کوئی کپتان نہیں ملا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی عمر 41 سال ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…