لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں ناصر جمشید کی باﺅلنگ اورفیلڈنگ پر شائقین کرکٹ نہ صرف غصے میں مبتلا ہیں بلکہ اس بات پر بھی غمزدہ ہیں کہ خراب پرفارمنس کے باوجود بھی ناصر جمشید کو مسلسل ٹیم میں شامل کیوں کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کرکٹ اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے ناصر جمشید سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں افراد کے مذاق، غصے اور طنز کا نشانہ بن رہے ہیں اور بہت سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن میں سے ایک ناصر جمشید کے نام پر ”پیروڈی ٹوئٹر اکاﺅنٹ“ کا بننا ہے جس پر ناصر جمشید کے نام سے درجنوں مزاح اور طنز سے بھرپور ٹویٹ کئے گئے ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں ”ری ٹویٹ“ اور ”فیورٹ“ بھی کیا جا رہا ہے۔
@nasirjamshed
کے نام سے اس اکاﺅنٹ کی ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے ” پاکستان کے قدرے بھاری، دماغ سے عاری اورتلخ ٹاپ آرڈر بلے باز کی پیروڈی“۔ اس اکاﺅنٹ پر سب سے اوپر موجود ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ”بہت سے لوگ مجھے گالیاں بھیج رہے ہیں لیکن خوش قسمتی سے میں موٹا ہوں اور یہ میری خوراک کا واحد مثبت ”سائیڈ افیکٹ“ ہے۔
اسی طرح شاہد آفریدی کی جانب سے 8000 رنز کا سنگ میل عبور کئے جانے پر ایک اور ٹویٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا ” لالہ 8000 رنز مکمل کرنے والا دنیا کا سست ترین بلے باز ہے اور میں ایک دن یہ ریکارڈ توڑنے کی امید کرتا ہوں“۔
واضح رہے کہ اب تک ساڑھے چوالیس ہزار افراد اس اکاﺅنٹ کو فالو کر چکے ہیں اور اگر ناصر جمشید کی پرفارمنس اسی طرح جاری رہی تو اس میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
ناصر جمشید کی ”شاندار“ پرفارمنس نے ٹوئٹر پر ”دھوم“ مچا دی
4
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں