پرتھ(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی‘پرتھ کے کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا اس نے خوف فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا کر ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کی نئی تاریخ رقم کردی، اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 133 گیندوں میں 19 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 178 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر افغان بولروں کو دن میں تارے دکھا دیئے، اسٹیون اسمتھ نے بھی ڈیوڈ وارنر کا بھرپور ساتھ دیا اور اوپنر کے ساتھ 260 رنز کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے 98 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
رنز کی بہتی گنگا میں گلین میکس ویل بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور 39 گیندوں میں 88 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کے اس ریکارڈ ساز اسکور میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں ایرن فنچ 4، جیمز فالکنر 7 اور مچل مارش 8 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ افغانستان کے دولت زادران اور شپور زادرن نے 2،2 جب کہ حامد حسان اور نوروز منگل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔افغانستان کی ٹیم 418 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 38ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 30 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغانستان کا کوئی بلے باز آسٹریلوی بولروں کے وار جھیل نہ پایا اور آسٹریلیا نے یہ میچ 275 رنز سے اپنے نام کرلیا، نوروز منگل افغان ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز تھے جنہوں نے 33 رنز اسکور کئے نجیب اللہ زادران 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں جاوید احمدی 13، عثمان غنی 12، اصغر سانکزئی 4، سمیع اللہ شینواری 17، کپتان محمد نبی 2، نجیب اللہ زادران 24، افسر زازئی 10 اور حامد حسان 7 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے مچل جانسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ نے 2،2 جب کہ مائیکل کلارک اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنزسے شکست دے کرورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی
4
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں