منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آفریدی 350 وکٹیں اورآٹھ ہزار رنز مکمل کرنیوالے واحد کھلاڑی بن گئے

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بوم بوم آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کا ایک اور نیا کارنامہ سر انجام دے دیا ، وہ آل راونڈرز کی فہرست میں ساڑھے تین سو سے زائد وکٹوں کے ساتھ 8 ہزار رنز مکمل کرنیوالے واحد کھلاڑی بن گئے۔ شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کے آٹھ ہزار رنز اپنے روایتی انداز میں چھکا مار کر مکمل کیے ، وہ رنز میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سابق کپتان انضمام الحق کے نام ہیں جنہوں نے 11701 رنز بنائے۔ وہ دس ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔ ان کے علاوہ محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، جبکہ سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

48870

شاہد آفریدی کو ون ڈے کیرئیر میں اپنی 400 وکٹیں پوری کرنے کیلئے مزید 5 شکار درکار ہیں ، وہ یہ اعزاز حاصل کر کے ایک نیا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے جو آنے والے کئی سالوں میں ٹوٹتا نظر نہیں آرہا۔ اس وقت 393 وکٹوں کے ساتھ شاہد آفریدی پاکستان کے تیسرے جبکہ دنیا کے پانچویں باﺅلر ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…