جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مصباح کا عمران خان سے موازنہ کرنا غلط ہے، عاقب جاوید

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپیئر(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے کوچ اور سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا عمران خان سے موازنہ غلط ہوگا اور حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کیلیے کھیل رہی ہے ایسے میں ٹرافی پانا مشکل ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یو اے ای کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح سے ورلڈ کپ میں اب تک کھیلی اسے دیکھتے ہوئے ہم اسے ہرانے کیلیے پ±رامید ہیں، فتح کیلیے یو ا ے ای سے زیادہ پاکستانی ٹیم دباﺅ کا شکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1992 کے کپتان عمران خان اور موجودہ قائد مصباح الحق کا موازنہ ہی غلط ہے، عمران میں قائدانہ صلاحیت بہت مضبوط تھیں اور اس وقت ہم ورلڈ کپ صرف لیڈر شپ کی وجہ سے جیتے تھے، موجودہ پاکستانی ٹیم کا یہ کارنامہ دہرانا بہت مشکل ہے، یہ ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کے لیے کھیل رہی ہے، یو ا ے ای کی ٹیم بڑی بڑی ٹیسٹ ٹیموں جتنی مضبوط تو نہیں لیکن جس طرح اس ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے ایسے میں کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…