بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی کرکٹر اور ان کی تنخوائیں

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر دنیا بھر کے کھیلوں میں ایک مشہور ترین کھیل کے طور پر جانا جاتا ہے‘ اس کے نتیجے میں کرکٹرز کے پاس روپے کی بھی ریل پیل ہوتی ہے‘ کرکٹ کھیلنا ‘اچھا سکور کرنا ‘ خطابات حاصل کرنا لیکن یہ کھیل بھی پیسے کے لحاظ سے زیادہ منافع بخش نہیں رہا‘ جبکہ پاکستانی کرکٹرز کی ماہانہ تنخوائیں کا انٹر نیشنل سطح پر کوئی ملاپ نہیں مگر ان کی موجودہ پر فارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تنخوائیں بھی ان کی کارکردگی سے کئی گنا زیادہ ہیں۔
ء٢٠١٤  میں ہونے والے کنٹریکٹ کے مطابق کیٹگری کی بنیاد پر مندرجہ ذیل قریباً تنخوائیں ہیں

bc71e54196d865e357c45660944d7f6ca7fbd6e9

کیٹگری A
یہ سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی کیٹگری ہے‘ اس میں کھلاڑی کی بنیادی تنخواہ 4لاکھ 25ہزار ماہانہ ہے‘ اس کیٹگری میں پاکستانی ٹیم کے موجود کپتان مصباح ‘ سابقہ وائس کپتان محمد حفیظ ‘سپنر سعید اجمل اور 2013ء کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی جنید خان اور ہر من پسند آفریدی ہیں‘ اس بنیادی تنخواہ سے ہٹ کر یہ کھلاڑی ٹیسٹ میچ فیس 4لاکھ لیتے ہیں‘ODIکے لیے 3لاکھ 30ہزار روپے لیتے ہیں‘ اور T-20کھلینے کے ایک لاکھ 25ہزار وصول کرتے ہیں‘ اس اعلیٰ کیٹگری کے کھلاڑیوں میں مصباح نے t-20سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا جبکہ شاہد آفریدی اپنا پانچواں اور آخری ICCورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔

4664e4556128196a60f9550591987cd94af5a733

Bکیٹگری
اب آتے ہیں کیٹگریBمیں‘ اس کیٹگری میں بنیادی تنخواہ 3لاکھ 15ہزار 562روپے ہے اور کھلاڑیوں میں عمر گل ‘ یونس خان اور احمد شہزاد ہیں۔

7987696208842a56e9529354de352fc08e397b2e

کیٹگری C:
کیٹگری Cکے کھلاڑی معاہدے کے مطابق 175,750روپے ماہانہ بینادی تنخواہ لیتے ہیں ‘ اوران کھلاڑیوں میں شامل ہیں‘ اسد شفیق ‘ ٹیسٹ بلے باز اظہر علی‘ ٹیسٹ وکٹ کیپر عدنان اکمل ‘ خرم منظور‘ ناصر جمشید اور آف سپنر عبدالرحمان ۔

a689f9d299c0d8deff079578e0d9290512c80d44

کیٹگری D:
معائدے میں نئی تبدیلی کے مطابق کچھ کھلاڑی ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں‘ اس کیٹگری میں شعیب مقصود‘ بلاول بھٹی‘ سردار احمد ‘شرجیل کان ‘فواد عالم ‘ احسان عادل ‘ وہاب ریاض‘ عمر امین‘ ذوالفقار بابر‘ حارث سہیل ‘راحت علی اور محمد طلحہ شامل ہیں‘یہ تنخواہیں کافی نہیں ہیں ہمارے کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس پر بونس اور مراعاتیں بھی مل رہی ہیں‘ جو مندرجہ ذیل ہیں ‘کھلاڑی ODIمیں یا ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے پر 3لاکھ ‘ڈبل سنچری بنانے پر 5لاکھ اور ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے پر 3لاکھ روپے وصول کرتے ہیں‘
اس کے علاوہ ٹیم بونس بھی دیئے جاتے ہیں۔

اعلیٰ پایہ ٹیم اور انڈیا کو شکست دینے پر 100فیصد بونس ملتے ہیں‘ بھارت یا اعلیٰ پایہ ٹیم کے خلاف پوری سیریز جیتنے پر 200فیصد تک ٹیم بونس ملتا ہے‘ ICCایونٹ یا ایشیا ء کپ جیتنے پر 300فیصد تک ٹیم بونس ملتا ہے ۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…