پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

معین، شہریار ملاقات کل ہو گی

datetime 1  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) زیر عتاب چیف سلیکٹر معین خان پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات میں کرائسٹ چرچ کے ایک کسینو میں جانے پر اپنی پوزیشن واضح کریں گے۔ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ اہم میچ سے پہلے معین اپنی بیوی اور دوستوں کے ہمراہ کسینو میں دیکھے گے تھے، جہاں ایک پاکستانی جوڑے نے ان کی تصاویر اتارنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔میگا ایونٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے شدید دباو¿ کا شکار پی سی بی نے کسینو متنازعہ پر معین کو واپس پاکستان طلب کر لیا تھا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وکٹ کیپر معین پیر کی دوپہر شہریار خان سے ملیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بطور چیف سلیکٹر ٹور پر جانے والے معین ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں اور آزاد حیثیت رکھتے تھے۔یاد رہے کہ شہریار خان نے کسینو تنازعہ سامنے آنے کے فوراً بعد ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پھر پی سی بی چیئرمین نے معین کو واپس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اطلاعات کے مطابق، معین کو اچانک واپس طلب کرنے کی وجہ سے نوید ابھی تک رپورٹ نہیں بنا سکے کیونکہ تاحال پی سی بی کے صدر دفتر میں واقعہ سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں پہنچی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…