ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی کوچنگ سے بھی کوئی فائدہ نہ ہو سکا

datetime 1  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(نیوز ڈیسک)پاکستانی پیس بولنگ اٹیک بے دانت کا شیر بن گیا، سابق عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کی کوچنگ سے بھی کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔2013 سے اب تک اسپیڈ اسٹارز کی بولنگ ایوریج35.9 ہے،اس سے آگے صرف زمبابوین پیسرز موجود ہیں جنھوں نے 43.2 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔ اتوار کو برسبین میں مدمقابل آنے والی دونوں ٹیمیں بعض دیگر منفی ریکارڈز میں بھی ساتھ ساتھ ہیں،2013 سے زمبابوے کا ون ڈے کے درمیانی اوورز میں رن ریٹ4.52 رہا، پاکستان 4.79کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گرین شرٹس کی کارکردگی تو اچھی نہیں البتہ کپتان مصباح الحق انفرادی کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں،2013 سے تاحال انھوں نے19نصف سنچریاں بنائی ہیں، مزید ایک ایسی اننگز انھیں سری لنکن کمار سنگاکارا کے ہم پلہ بنا دے گی۔اس عرصے میں کم از کم 10 ففٹی پلس اننگز کھیلنے والے بیٹسمینوں میں سنچری نہ بنانے والے واحد بدنصیب مصباح ہی ہیں،2013 سے اب تک پاکستانی بیٹسمینوں نے 13 تھری فیگر اننگز کھیلی ہیں، اس سے کم5 سنچریاں بنگلہ دیش اور2زمبابوے نے بنائیں۔ دریں اثنا پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں تاحال ٹیسٹ اقوام زمبابوے اور سری لنکا کیخلاف ہی شکستوں سے محفوظ ہے۔دونوں کو اس نے بالترتیب 4اور7میچز میں زیر کیا، گذشتہ 29ون ڈے میچز میں زمبابوے نے گرین شرٹس کو صرف ایک بار ہی شکست دی، ٹیم گذشتہ تین ورلڈکپ میں کسی ٹیسٹ حریف کو مات نہ دے سکی،آخری فتح 1999میں جنوبی افریقہ کیخلاف ہاتھ آئی تھی،اس دوران آئرلینڈ اور کینیا جیسی ایسوسی ایٹ ٹیموں نے ایک سے زائد بار ٹیسٹ ٹیموں کو ہرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…