ورلڈ کپ 2015 میں بنتے ٹوٹتے ریکارڈز پر ایک نظر

28  فروری‬‮  2015

ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ 2015 جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے جہاں اس میں بننے والے نت نئے ریکارڈ نئی تاریخ رقم کررہے ہیں تو وہیں پرانے ریکارڈز ٹوٹ کر بھی ماضی کا حصہ بن گئے ہیں کرکٹ کی اس جنگ میں کہیں کوئی ٹیم رنز کے ڈھیر لگا رہی ہے تو کہیں کوئی بیٹسمین چھکوں اور چوکوں کی بارش کررہا ہے اور کہیں بولر بیچارہ بے بسی کی تصویر بنے اپنی پٹائی ہوتے دیکھ رہا ہے ،آیئے ورلڈکپ 2015 میں بننے والے چند ریکارڈ ز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ٹیم کا مجموعی بڑا اسکور: زمبابوے کو بری طرح دھونے والی کالی آندھی کے سارے کس بل جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے نکال دیئے اور اتنی پٹائی کی کہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا 408 رنز کا دوسرا بڑا اسکور بنا ڈالا جب کہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2007 کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے میدان میں بھارت نے برمودا کے خلاف رنز کا ڈھیر لگاتے ہوئے 413 کا ٹوٹل تھمایا تھا اسی طرح 1996 میں کینیا کے خلاف سری لنکا 398 رنز بنا کر تیسرے، 2007 کے ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلیا 377 رنزبنا کر چوتھے اور بھارت 372 رنز بنا کر 5 ویں نمبر پر رہا۔

بہترین انفرادی اسکور: اے بی ڈیویلیئرز نے 17 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے صرف 66 گیندوں پر 162 رنز بنا کر اس دن کو ویسٹ انڈیز بولروں کو خوفناک خواب میں بدل دیا اور نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ ایک روزہ میچوں کے تیز ترین 150 رنز بھی بنا ڈالے لیکن وہ ورلڈ کپ کے بہترین اسکور سے کچھ پیچھے رہ گئے کیونکہ اسی ورلڈ کپ میں کرس گیل کی زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی 215 رنز کی اننگز ورلڈ کپ تاریخ میں بہترین انفرادی اننگز ہے۔ کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن 188  رنز بنا کر دوسرے، بھارتی بلے باز سارو گنگولی 183 رنز کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈ 181 کے ساتھ چوتھے اور بھارتی سابق آل راونڈر کپل دیو 175 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

مہنگے ترین بولرز: اس ورلڈ کپ میں اگرچہ کچھ بولروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لیے ہیں لیکن زیادہ تر بولر بیٹسمینوں کے رحم و کرم پر رہے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کی بے رحم بیٹنگ کے سامنے ایک وکٹ حاصل کرنے کے لیے 104 رنز دے دیئے لیکن اس فہرست میں ان سے بھی زیادہ پٹنے والے بولر بھی ہیں۔

آسٹریلیا کے مک لوئیس ایک روزہ میچز کے مہنگے ترین بولروں میں سر فہرست ہیں انہوں نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 113 رنز دیئے اور پھر بھی کوئی وکٹ ان کے حصے میں نہ آئی جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن اسنیڈن 105 رنز دے کر دوسرے، اتنے ہی رنز دے کر ٹم ساؤتھی چوتھے اور اسی رفتار سے  رنز دے کر زمبابوے کے برائن پانچویں نمبر پر رہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…