بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست منظور

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) معین خان کو کیسینو جانا اتنا بھاری پڑ جائے گا‘ شاید معین خان نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔لاہور کی سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں شہری کی جانب سے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ معین خان نے کسینو میں جوا کھیل کر قوم کو بدنام کیا جبکہ جوا کھیلنے کے باعث قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عدالت نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل اپنی اہلیہ کے ہمراہ جوا خانے گئے تھے جس کا انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی تھی مگر معافی مانگنے کے باوجود پریشانیاں ہیں کو معین خان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں۔ دیکھئے اب یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…