جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونیڈن (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ 2015 کے گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 210 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں افغانستان نے 211 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔افغانستان کی جانب سے اوپنرز جاوید احمدی اور نوروز مینگل نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن آفغانستان نے 42 رنز پر پہلی وکٹ گنوا دی اور دیکھتے ہی دیکھتے 97 رنز کے مجموعی اسکور پر یکے بعد دیگرے 8 وکٹیں گر گئیں اور میچ کا پانسا پلٹتا ہوا نظر آنے لگا۔اس دوران 51 رنز بنانے والے سیٹ بلے باز جاوید احمدی سمیت نوروز مینگل 7 رنز، اصغر 4 رنز ، کپتان محمد نبی 7، افسر زازئی صفر رن، نجیب اللہ زدران 4رنز جبکہ گ±ل بدین نائب بھی صفر رن بنا کر آوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے اس ہدف کو پورا کرنے کی ا±مید کو شاندار بلے باز سمیع اللہ شینواری نے برقرار رکھا۔انہوں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز بنا کر مجموعی اسکور کو 192 رنز تک پہنچا یا۔لیکن جوش ڈیوی نے عین موقع پر سمیع اللہ کی وکٹ حاصل کر کے افغانستان کی ا±مید کو ایک بار پھر توڑ دیا۔ان کی جگہ دولت زدران نے سنبھالی تو وہ بھی 9 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد شاہ پور زدران اور حامد حسان نے ٹیم کی سانسوں کو زندہ رکھا اور جب 4 گیندوں پر 4 رنز درکار تھے تو شاہ پور زدران نے چوکا لگا کر سنسنی خیز میچ کی فتح آفغانستان کے نام کردی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بیرنگٹن 4 وکٹوں کے ساتھ بہترن بالر ثابت ہوئے۔ جبکہ ایونز ، جوش ڈیوی 2،2 اور آئن وارڈلا نے 1 وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کو 211 رنز کا ہدف دیا۔اسکاٹ لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 210 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔اسکاٹ لینڈ کا آغاز ہی اچھا نہیں تھا دوسرے ہی اوور میں 7 رنز پر پہلا کھلاڑی آو¿ٹ ہوا جب میکلوئڈ صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد گارڈنئیر 5 رنز بنا کر پولین لوٹے جبکہ کوئٹرز نے 25 رنز بنائے یوں 38 رنز پر 3 کھلاڑی پولین جا چکے تھے۔اس کے میکن اور ممیسن میں 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 93 کے مجموعی اسکور پر میکن 31 رنز بنا کر گل محمد نبی کا شکار ہوئے۔اگلے ہی اوور میں گل بدین نے 23 رنز بنانے والے ممیسن کو آو¿ٹ کیا۔کروس 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ان کو شاہ پور زردان نے افسر زازئی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کیا۔134 کے اسکور پر اسکاڑ لینڈ کی ساتویں وکٹ گری جب داوے ایک رن بنا کر شاہ پور کی گیند پر گلبدین نائب کے ہاتھ کیچ ہوئے۔اسکاٹ لینڈ کا آٹھواں کھلاڑی 37 ویں اوور میں 144 پر آو¿ٹ ہوا، برینگٹن کو دولت زردان نے پولین کی راہ دکھائی، انہوں نے 66 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔اس کے بعد 9ویں وکٹ کی شراکت میں ماجد حق اور ایون نے 62 رنز کی پارٹنر شپ کھیلی جس میں ماجد نے 31 رنز بنائے اور 50ویں اوور میں وہ 206 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد آخر وکٹ 210 کے اسکوپر 50 ویں اوور کی آخری گیند پر گری جب ایون 28رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔افغانستان کے شاہ پور زردان نے 4 اور دولت زردارن نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ حامد حسن ، گلبدین نائب اور محمد نبی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…